امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ابتدائی اوور میں وکٹوں کیلئے مشہور شاہین سے بھارتی میڈیا پریشان، پروپیگنڈا شروع کر دیا

کینڈی (این این آئی)پہلے اوور میں وکٹیں حاصل کرنے کے لیے مشہور شاہین آفریدی سے پریشان بھارتی میڈیا نے فاسٹ بولر کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ بروز ہفتہ 2 ستمبر کو سری لنکا کے پالیکلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوال اٹھانا شروع کر دئیے اور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ شاہین آفریدی نیپال کے خلاف میچ کے دوران فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے۔

بھارتی میڈکے مطابق نیپال کے خلاف میچ میں میڈیکل اسٹاف نے باؤنڈری لائن پر شاہین آفریدی کی ٹریٹمنٹ کی۔بھارتی میڈیا نے شاہین آفریدی کے پاک بھارت میچ سے ممکنہ باہر ہونے پر متبادل بولر کا نام بھی دیدیا اور کہا کہ محمد وسیم جونئیر کو بھارت کے خلاف میچ میں شاہین کی جگہ کھلایا جائے گا اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ نے کہا کہ شاہین آفریدی نے نیپال کے خلاف مکمل فٹنس کے ساتھ پانچ اوورز کیے، شاہین آفریدی مکمل فٹ ہیں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، گرم موسم کی وجہ سے شرٹ تبدیل کرنے کے لیے باہر گئے اور پھر شاہین آفریدی واپس آ گئے تھے۔یاد رہے کہ نیپال کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی صرف پانچ ہی اوورز کروا سکے تھے کیونکہ نیپال کی پوری ٹیم 23.4 اوورز میں آؤٹ ہو گئی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved