لاہور( این این آئی)لاہورمیں ڈینگی پھیلا ئوکی بڑی وجہ سامنے آگئی، ڈینگی ٹیموں کی جانب سے سرویلنس کی جعلی رپورٹس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیمیں غلط تصاویری رپورٹ جمع کرواتی رہیں۔ ڈینگی ٹیموں نے 177جعلی تصاویری رپورٹس جمع کرائیں۔ڈینگی کی جعلی رپورٹس پرکمشنرلاہورنے ڈی سی کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کردی ہے۔