امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جنوبی افریقا، جوہانسبرگ کی 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 63 افراد ہلاک، 43 زخمی

جوہانسبرگ (این این آئی)جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 63 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جوہانسبرگ میں عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک بچے سمیت 63 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ایمرجنسی حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ،

عمارت میں ریسکیو آپریشن دن بھر جاری رہا ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔سربراہ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس نے کہاکہ میں نے اپنے 20 سالہ پروفیشنل کیرئیر میں ایسی خوفناک آتشزدگی نہیں دیکھی۔انہوں نے بتایا کہ یہ عمارت بے گھر افراد کی رہائش گاہ تھی جو انہیں لیز پر دی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ امدادی کارکنوں کو عمارت میں امدادی کارروائی کے دوران مشکلات کا سامنا ہے ، امدادی کارکن عمارت کی تمام منزلوں پر آپریشن کر رہے ہیں کیونکہ اندر مزید لوگ بھی پھنسے ہو سکتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved