امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اوجی ڈی سی ایل کاتیل و گیس کی پیداوار میں ایک اور کامیابی کا اعلان

اسلام آباد( این این آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ملک بھر میں تیل اور گیس کی پیدوار کو بہتر بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں شاندار کامیابی کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نے خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں باراتی بلاک میں واقع سیاب ون کنویں سے حاصل ہونے والی پیداوار میں بہتر حکمت عملی سے ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔

سیاب کنواں 1 ایک مشترکہ منصوبہ ہے جس میں او جی ڈی ڈی سی ایل بطور آپریٹر 97.5 فیصد اور خیبر پختونخواہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ 2.5 فیصد کی حصہ دار ہیں جس سے پاکستان کی توانائی کے شعبہ کی صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے۔ترجمان کے مطابق جنوری 2022 کودریافت کے بعد سے سیاب کنواں 1 نے گیس کے بہتر بہا کے ذریعے اپنی صلاحیت کا مسلسل مظاہرہ کیا ہے۔

اس کنویں سے ابتدائی طو ر پر لاک ہارٹ فارمیشن سے 1700پی ایس آئی کے ہیڈ فلوئنگ پریشر پر125 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ اور یومیہ 6.2ملین سٹنڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہورہی ہے جس سے سیاب 1نے توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی ہے۔لاک ہارٹ فارمیشن کے اندربہترحکمت عملیوں کے نفاذ اور تذویرواتی اقدامات کے ذریعے او جی ڈی سی ایل کے انجینئرز نے ہائیڈرو کاربن کی پیدوار کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔

اس اقدام سے پیداوار میں حیران کن اضافہ ہوا، سیاب کنواں 1سے 4300پی ایس آئی کی ڈبلیوایچ ایف پی پراب اضافی 265 بیرل یومیہ خام تیل جبکہ14.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔سیاب کنواں 1سے اضافی پیداوار کا باضابطہ آغاز 28اگست 2023کوہوا۔ اس وقت کنویں سے پیداوار کے حوالے سے غیرمعمولی نتائج حاصل ہورہے ہیں

جس کی مجموعی پیداواربڑھاکر 20.5ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 390 بیرل یومیہ خام تیل حاصل کی جا رہی ہے۔کنویں سے حاصل ہونے والی اضافی گیس ایس این جی پی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کردی گئی ہے۔ یہ کامیابی اوجی ڈی سی ایل کے تیل اور گیس کی دریافت اور پیداوار میں جدت اور غیر معمولی کارکردگی کے عزم کا ثبوت ہے۔اضافی پیداوار سے کمپنی کے موجودہ ریزرومیں اضافہ جبکہ ملکی سالانہ امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved