لندن(این این آئی)ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس نے کہا ہے کہ میرے مرنے کے بعد میرا کیریئر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے زندہ رہ سکتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 66 سالہ اداکار نے کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے مرنے کے بعد بھی نئی فلموں میں نظر آسکتے ہیں۔
آسکر ایوارڈ جیتنے والے اداکار نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے اب کسی بھی شخص کو کسی بھی عمر کا دوبارہ بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کل کسی حادثے میں مرسکتا ہوں لیکن میری پرفارمنس جاری رہ سکتی ہیں۔ٹام ہینکس نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میری بالکل اصل والی پرفارمنس تو نہیں پیش کر سکے گا اور بلا شبہ لوگ اسے پہچان جائیں گے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا لوگوں کو اس کی پرواہ ہے، کچھ لوگ ہوں گے جو اس کی پرواہ نہیں کریں گے۔