امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کے بارے میں سوال پوچھنے والے صحافی کو چپ کرا دیا

ممبئی(این این آئی)ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کے بارے میں سوال پوچھنے والے صحافی کو چپ کرا دیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی سے پوچھا کہ نیرج کے لیے یہ پاکستانی کھلاڑی کو شکست دینا کتنی بڑی کامیابی ہے؟

اس سوال پر نیرج کی والدہ نے جواب دیا کہ میدان میں ملکوں کی کوئی تقسیم نہیں ہوتی اور تمام کھلاڑی برابر ہیں۔نیرج چوپڑا کی والدہ نے کہا کہ میں ارشد ندیم کیلئے سلور میڈل جیتنے پر خوش ہوں، دیکھو جی میدان میں جا گے تو سارے کھلاڑی ہیں، کوئی نہ کوئی تو جیتے گا۔سروج دیوی نے کہا کہ پاکستان سے ہونا یا ہریانہ سے ہونا اس کی کوئی بات نہیں، جو پاکستان سے جیتا ہے اس کے لیے بھی خوش ہوں۔

اس موقع پر نیرج چوپڑا نے کہا کہ مجھے ارشد ندیم کے لیے خوشی ہوئی، ہم نے دونوں ممالک کے آگے بڑھنے کے بارے میں گفتگو کی، پہلے یورپین ایتھلیٹس تھے اب ہم ان کے لیول پر پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے بھی ارشد ندیم کی تعریف کی تھی اور تصاویر بنوائی تھیں۔یاد رہے کہ ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیرج چوپڑا نے گولڈ اور ارشد ندیم نے سلور میڈل جیتا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved