امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں فراہم سہولیات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں فراہم سہولیات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی جس میں کہاگیاہے کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈائٹ فوڈ ان کی مشاورت سے دیا جاتا ہے، ملزم کی ڈیمانڈ پر ہفتے میں دو بار دیسی مرغی اور ایک بار چھوٹا گوشت دیسی گھی میں تیار کرکے فراہم کیا جاتا ہے،

موسمی پہل بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔پیر کو اٹارنی جنرل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سہولیات سے متعلق رپورٹ چیف جسٹس کو چیمبر میں پیش کی ۔ جیل حکام کی رپورٹ کے مطابق جیل میں چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ والے بیریکس کے بلاکس خالی کرا دیئے گئے، جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈائٹ فوڈ ان کی مشاورت سے دیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پیر سے اتوار تک ان کو ناشتے میں بریڈ، آملیٹ، دہی اور چائے دی جاتی ہے،لنچ میں پیر کو سبزی، روٹی، سلاد اور دہی دیا جاتا ہے ، منگل کو دال چنے ،بدھ کو دال ماش دی جاتی ہے،جمعرات کو دال، جمعے کو سبزی،ہفتے اور اتوار کو بھی دال دی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈنرمیں دال چاول، دہی اور سلاد دیا جاتا ہے،

ملزم کی ڈیمانڈ پر ہفتے میں دو بار دیسی مرغی اور ایک بار چھوٹا گوشت دیسی گھی میں تیار کرکے فراہم کیا جاتا ہے،موسمی پہل بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 18 اگست کو سیل کے واش روم کی مرمت کرکے اس کی دیوار مزید پانچ فٹ اونچی کی گئی، ملزم کو جس سیل میں رکھا گیا ہے اس کی مرمت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سیل کا فرش سیمنٹ کا ہے،ایک پنکھا لگا ہوا ہے،واش روم کے اندر پورٹا کمپنی کا کموڈ، مسلم شاو،ٹشو اسٹینڈ لگائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وضو کیلئے واش روم کے باہر واش بیسن لگایا گیا ہے، ملزم کا سیل بیک سائیڈ سے ہوا کے لئے کھلا ہے، سیل کے اس ایریا میں ملزم واک کرسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کو ایک میٹریس، چار تکیے، ٹیبل، کرسی ، جائے نماز اور ایئر کولر کی سہولت دی گئی ہے، ملزم کو قرآن پاک انگریزی ترجمے کے ساتھ فراہم کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق 25 کتابیں پڑھنے کے لئے دی گئی ہیں، ملزم کو 21 انچ ایل ای ڈی ٹی وی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے سیل کی صفائی کے لئے 2 سینیٹری ورکرزموجود ہیں،اٹک جیل میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے دیگر جیلوں کے 53 افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چار اے ایس پی رینک کے پولیس افسران تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں، ملزم اور سٹاف کی نقل وحرکت چیک کرنے کے لئے 3 کیمرے نصب کئے گئے ہیں، ڈیوٹی دینے والے سٹاف کو دو وائرلیس فون دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیملی کے لئے منگل دن 2 بجے، وکلا کے لئے جمعرات کا دن ملاقات کے لئے مقرر کیا گیا ہے، ملاقاتوں کے دوران سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے جاتے ہیں،اس وقت اٹک جیل میں 982 قیدی قید ہیں۔رپورٹ کے مطابق وکیل نعیم حیدر پنجوتھا، اہلیہ بشری بی بی، عمیر خان نیازی، بابر اعوان اور لطیف کھوسہ ملاقاتیں کرچکے ہیں، چیئرمین پی ٹی ائی کی طبی چیک اپ کے لئے پانچ ڈاکٹرز کا پینل ہر وقت موجود ہوتاہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved