امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
pti

چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس میں سزا کی معطلی کی درخواست پر فیصلے کے اجرا ء میں تاخیر پر تشویش ہے ‘ کور کمیٹی

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس میں سزا کی معطلی کی درخواست پر فیصلے کے اجرا ء میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کون ہے جو بغیر کسی قانونی جواز کے چاہتا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو پابند سلاسل رکھا جائے،

پی ٹی آئی چیئرمین کو جیل میں قید رکھنے کا ریاست کے پاس کل کوئی قانونی جواز تھا نہ آج ہے، توشہ خانہ کیس میں بدترین ٹرائل کے نتیجے میں سامنے آنے والے سیاہ عدالتی فیصلے میں پوشیدہ انتقام اور نقائص پوری طرح آشکار ہوچکے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے کور کمیٹی کے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے معاملے کو التوا ء کا شکار کرکے بدترین حالات میں قید چیئرمین تحریک انصاف کو مجرمانہ انتقام کا نشانہ بنانے کی کوششیں بھی قوم پر عیاں ہیں،

عدالت عالیہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عدالتی وقت ضائع کرنے اور غیرقانونی طور پر قید چیئرمین تحریک انصاف کو بنیادی آئینی حقوق سے محروم کرنے کی اجازت دیا جانا بھی نہایت افسوسناک ہے، انصاف میں تاخیر انصاف کے قتل کے مترادف ہے، قوم آئین و قانون سے جاری کھلواڑ کی فوری بندش کا مطالبہ کرتی ہے۔ کور کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ امید ہے کہ معاملے کو مزید کسی شرارت و التوا ء کا شکار کئے بغیر پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا کی معطلی اور رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع اور صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کے آئینی و قانونی حقوق کو مسلسل سلب کئے جانے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں ،سینیٹر عون عباس بپی، حسان نیازی ایڈووکیٹ سمیت غیرقانونی طور پر اغوا و لاپتہ کردئیے جانے والے تمام شہریوں کی فوری بازیابی و رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،

ننگے انتقام اور تحریک انصاف کو کچلنے کی غرض سے جیلوں میں قید سینئر قائدین اور حوصلہ مند خواتین کارکنان کی فوری رہائی بھی آئین، قانون، حقوق اور جمہوری و انسانی اقدار کی بحالی کیلئے اشد ضروری ہے،تحریک انصاف چیئرمین سمیت تمام قائدین و کارکنان کی فوری رہائی کیلئے تمام جائز سیاسی و قانونی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھے گی،

آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت کی بحالی و فروغ، عوام کے معاشی و سیاسی حقوق کے تحفظ اور پاکستان کی حقیقی آزادی، خودداری اور خودمختاری کی تحریک سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی خصوصاًبجلی کے نا قابل ادائیگی نرخوں کے خلاف ملک گیر احتجاج میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ،

ملک میں تیزی سے پھیلتی غربت و افلاس اور عوام کی قوت خرید کی تباہی (ن)لیگ، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف)سمیت دیگر پر مشتمل پی ڈی ایم سرکار کی مجرمانہ حکومت کا کارنامہ ہے ،تحریک انصاف کی منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش کی گئی تو عوام آج کے مقابلے میں قابل ذکر حد تک آسودہ جبکہ معیشت 6% کی سالانہ نمو سے ترقی کررہی تھی، رجیم چینج سازش کے نتیجے میں مسلط ہونے والے مجرم ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی تباہی کا وسیلہ بنے،

چیئرمین تحریک انصاف نے 16 ماہ کے دوران مسلسل اس تباہی و بربادی کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کیا، پی ٹی آئی چیئرمین مسلسل نشاندہی کرتے آئے کہ معیشت سنبھالنا یا عوام کو مہنگائی کے طوفان سے بچانا ان مجرموں کا ایجنڈا تھا نہ ان میں اس کی اہلیت تھی، عوام کے معاشی قتل عام کے خلاف گونجتی آواز کو دبانے کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین کو ایک جھوٹے مقدمے اور جعلی ٹرائل کے ذریعے جیل میں بند کردیا گیا،

بدترین مہنگائی اور بجلی کے نا قابل برداشت بلوں کے خلاف بلکتی عوام کی آواز بنیں گے، بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام کی جیبوں پر دن دیہاڑے ڈالے جانے والے ڈاکے کے خلاف عوام کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے، قوم کو ننگی ڈاکہ زنی سے نجات دلوانے کا موثر ذریعہ صاف، شفاف اور بلاتاخیر انتخابات ہیں، نگران حکومت نمائشی کارروائیوں پر قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے کی بجائے فوری طور پر اقتدار عوام کی جائز اور منتخب حکومت کے سپرد کرنے کی تیاری کرے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved