امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کی ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی

لاہور (این این آئی)پاکستان نے ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے طیب طاہر کی جگہ سعود شکیل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔پاکستان نے ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی ہے اور 17 رکنی اسکواڈ میں نوجوان طیب طاہر کی جگہ بائیں ہاتھ کے بلے باز سعود شکیل کو شامل کر لیا ہے تاہم سعود شکیل کی شمولیت کے باوجود طیب طاہر ٹیم کے ہمراہ ہی رہیں گے اور ریزرو کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔

پاکستان کے اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد حارث، عبداللہ شفیق، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، آغا سلمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور ریزرو طیب طاہر شامل ہیں۔بابر اعظم، امام الحق اور نسیم شاہ اتوار کو لاہور پہنچے اور پیر کی شام اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

کھلاڑی 29 اگست کی شام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے اور سیشن کے آغاز سے قبل پاکستان کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔پاکستان ٹیم 30 اگست کو نیپال میں ایشیا کپ کا افتتاحی میچ کھیلے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے گزشتہ روز افغانستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کرنے کے ساتھ ساتھ ون ڈے کی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved