امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آٹا، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، مہنگائی سے ستائے عوام بلبلا اٹھے

کراچی(این این آئی)بجلی کے مہنگے بلوں کی بھاری ادائیگی کے سبب مشکلات کا شکار صارفین کو چینی اور مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے نے مزید جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے صرف 2 روز بعد ہی چینی کی ہول سیل قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 153 روپے فی کلو تک پہنچ گئی،

اس طرح آن لائن اسٹورز پر چینی 160 روپے فی کلو سے 170 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔گزشتہ روز ہول سیلرز نے چینی مزید 4 روپے فی کلو مہنگی کرکے 157 روپے فی کلو تک پہنچا دی، اسی طرح ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 170 روپے فی کلو تک بڑھ گئی، آن لائن اسٹورز پر اب چینی کی قیمت 172 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ کچھ اسٹورز چینی کا 500 کلوگرام والا پاؤچ 95 روپے میں فروخت کر رہے ہیں، یعنی 2 پائوچ یا ایک کلو چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو ہوگئی۔

مختلف شہروں میں گزشتہ روز چینی کی اوسط قومی قیمت 155 سے 172 روپے فی کلوگرام رہی، اس حوالے سے اجناس کے برآمد کنندہ / درآمد کنندہ فیصل انیس مجید نے کہا کہ مقامی چینی غیرقانونی ذرائع سے افغانستان اور ایران بھیجی جارہی ہے جبکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاعات بھی زیرگردش ہیں۔انہوں نے خطے میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا کیونکہ اطلاعات کے مطابق بھارت نے 25 اگست کو چینی کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مالی سال 2023 کے دوران پاکستان کی چینی کی برآمد 2 لاکھ 15 ہزار 751 ٹن رہی جو مالی سال 2022 کے دوران صفر تھی، جولائی 2023 کے دوران برآمدات 5 ہزار 542 ٹن رہی جو کہ جولائی 2022 کے دوران صفر تھی۔سندھ میں فلور ملرز نے گزشتہ پیر کو مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک کمی کی تھی جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت ساڑھے 12 ہزار روپے سے کم ہو کر 12 ہزار روپے فی 100 کلوگرام ہو گئی تھی،

اس وقت آٹا نمبر 2.5 اور فائن اٹا/میدہ کے نرخ بالترتیب 137 روپے اور 146 روپے فی کلو مقرر تھے تاہم گزشتہ روز فلور ملرز نے فی کلو آٹے (2.5) کی قیمتوں کو تبدیل کر کے 142 روپے فی کلو اور فائن آٹا/میدہ 150 روپے فی کلو کر دیا، فی کلو آٹے پر 4 سے 5 روپے کے اضافے کی سبب 100 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت سندھ اور پنجاب میں 12 ہزار 300 تک جا پہنچی۔برانڈڈ باریک آٹے کے پانچ اور 10 کلو کے تھیلے مارکیٹ کے لحاظ سے فی الحال 850 سے 880 روپے اور 1700 سے 1800 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

ملرز اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ کی بنیاد پر آٹے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کر رہے ہیں، حکومتِ سندھ اکتوبر میں ملرز کو اناج جاری کرے گی۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے) سندھ زون کے چیئرمین عامر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ کچھ ملرز نے زرمبادلہ کے بحران کے باوجود 285-290 ڈالر فی ٹن کی قیمت پر یوکرین سے گندم کی درآمد کیلئے 2 سے 3 لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولی ہیں، یوکرین کی گندم اگلے ماہ آنے کی توقع ہے اور اس کی قیمت 10 ہزار روپے فی 100 کلوگرام ہوگی۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت گندم کی درآمدات کو مشکل بنا دے گی، جواب میں انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر درآمدات مارکیٹ میں طلب اور رسد کے فرق کو پورا کرنے اور اکتوبر تک قیمت کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے شروع کی گئی ہیں۔ملک بھر میں 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت اب 2800 سے 3200 روپے کے درمیان ہوچکی ہے جو کہ جولائی 2022 کے پہلے ہفتے میں 980 سے 1940 روپے تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved