اسلام آبا د(این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ایف آئی اے ٹیم کے سامنے ایک بار پھر سائفر کی گمشدگی کا اعتراف کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر کیس سے متعلق تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی تین رکنی ٹیم اٹک جیل پہنچی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر کیس سے متعلق تحقیقات کیں۔
ایف آئی اے ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر گم ہونے سے متعلق سوالات کیے۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے 3 رکنی ٹیم کے سامنے خفیہ سائفر مراسلہ گم کرنے کا ایک بار پھر اعتراف کرلیا۔ ایف آئی اے ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے تھے۔