امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فیس کے پیسے نہ ہونے کے سبب بیٹی کو 8 ماہ تک اسکول نہیں بھیج سکا،عمر اکمل برے دنوں کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ

لاہور (این این آئی)فیس کے پیسے نہ ہونے کے سبب بیٹی کو 8 ماہ تک اسکول نہیں بھیج سکا، عمر اکمل برے دنوں کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔حال ہی میں کرکٹر عمر اکمل نے ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران انہوں نے متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیئے انہوں نے خود پر آنے والے برے دنوں کی بھی یاد تازہ کی۔

پاکستان کے لیے 6 ورلڈ کپ کھیلنے والے عمر اکمل نے خود پر لگنے والے سٹے بازی کے الزامات اور بعد ازاں 2 پاکستان اور 1 بیرونِ ملک مقدمے میں سرخرو ہونے سے متعلق بات کی۔اْنہوںنے کہاکہ جو کمایا تھا اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو جھوٹ ثابت کرنے کے لیے مقدمات میں لگا دیا تھا، اْنہیں یاد ہے کہ ایک بار اْن کی بیٹی نے اْن سے باہر سے اپنی پسندیدہ غذا کھانے کی فرمائش کی تھی مگر اْن کے پاس پیسے نہیں تھے۔

عمر اکمل نے بتایا کہ انہوں نے 8 ماہ تک بیٹی کو اسکول نہیں بھیجا کیوں کہ اْن کے پاس فیس دینے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے۔برے دنوں کو یاد کرتے ہوئے عمر اکمل آبدیدہ ہو گئے، انہوں نے اپنے آنسو پونچھتے ہوئے کہا کہ برے وقت میں سب نے اْن کا ساتھ چھوڑ دیا تھا بس ایک اْن کی اہلیہ تھیں جنہوں نے اْنہیں گرنے نہیں دیا اور سنبھالے رکھا۔کرکٹر نے بتایا کہ اْن کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کو چھوڑ کر نہیں جاؤں گی چاہے کچھ بھی ہو جائے، میں کرائے کے گھر میں بھی گزارا کر لوں گی۔

عمر اکمل نے اپنے حالات بہتر ہونے سے متعلق بھی شو میں بتایا۔نجی ٹی وی پر ٹاک شو کے دوران ایک سوال کے جواب پر عمر اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم کا کپتان کبھی بھی تعلقات پر نہیں بلکہ پرفارمنس پر بنتا ہے۔انہوں نے اپنے کزن، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں اور پرفارمنس کی تعریف کی اور بتایا کہ بابر اعظم کو خود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان بنانے کیلئے اپروچ کیا تھا۔ عمر اکمل نے کہا کہ ماضی میں اْنہیں سٹے بازی کی بہت سی آفرز آئی ہیں، وہ ہر پیشکش سے متعلق پی سی بی اور آئی سی سی کو ضرور مطلع کرتے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved