امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

موسم گرما میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں معاون اشیاء کونسی ہیں

مکوآنہ (این این آئی)گرم اور مرطوب دن اکثر جسم سے توانائی خارج کرتے ہیں اور اس سے انسان کو پیاس اور پانی کی کمی محسوس ہوتی ہے۔رپورٹس کے مطابق درج ذیل قدرتی اشیا میں سے کسی کو استعمال کرنے یا کھاتے سے قدرتی طور پر جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور اس طرح دن بھر جسم کو متحرک رکھنا بھی ممکن ہو جاتا ہے۔

یہ ایک قدرتی الیکٹرولائٹ ڈرنک ہے جو پوٹاشیم سے بھی بھرپور ہے، یہ جسم کی نمی کو برقرار رکھنے اور جسم کے درجہ حرارت کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اسے چٹنی یا مشروبات میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس میں ٹھنڈک کی خصوصیات ہیں جو شدید گرمی کے دوران جسم کے درجہ حرارت کو ٹھنڈا کرتی ہیں

اس میں تقریباً 92 فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو جسم کو ہائیڈریٹ کرنے اور ٹھنڈک کا اثر فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس میں اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات ہیں اور یہ اپنی ٹھنڈک کی خصوصیات کے لیے بھی جانا جاتا ہے جو آنتوں کی صحت کو سکون بخشتی ہے۔دودھ آنتوں کی صحت کو برقرار رکھتا ہے اور جسم کے درجہ حرارت کو کم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ پروبائیوٹکس سے بھرپور مشروب ہے۔یہ غذائی اجزاء کا بھرپور ذریعہ ہے جو فوری توانائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے، اسے ٹھنڈے پھلوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے جو جسم کو ٹھنڈا کرنے میں مدد کرتا ہے۔کیلا کھانے سے ٹشوز سکڑ جاتے ہیں جو زیادہ پانی جذب کرنے میں معاونت دیتا ہیایوکاڈو میں مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز کی اعلیٰ سطح موجود ہوتی ہے جو خون سے زہریلے مادوں اور اضافی گرمی کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔

پیاز کھانا انسان کو ٹھنڈک کی خصوصیات فراہم کرتا ہے۔ پیاز ہیٹ سٹروک سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سرخ پیاز میں کوئیرسیٹن موجود ہوتا ہے جو قدرتی اینٹی الرجک ہے اور جلد کو الرجی کا شکار ہونے سے بچاتا ہے۔ترش پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو چکنائی والی غذاؤں کو توڑنے میں مدد دیتے ہیں، یہ ہاضمے میں بھی مدد کرتے ہیں، ان میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو ٹھنڈک کا اثر دیتے ہیں۔

کھیرے میں پانی اور فائبر ہوتا ہے، اس لیے اس کے پانی کی مقدار جسم کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے۔ اس میں موجود فائبر کی مقدار آنتوں کو صحت مند رکھتی ہے اجوائن میں پانی کی مقدار تقریباً 95 فیصد ہوتی ہے اور یہ جسم کو ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتی ہے، یہ انسانی جسم کو گرم دن کے دوران توانائی بخش اور ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ایلو ویرا میں سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں جو گرمی کے دنوں میں جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved