امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کالج میں لڑکیاں مجھ سے حسد کرتی تھیں،جویریہ سعود

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ کالج میں لڑکیاں مجھ سے حسد کرتی تھیں،جب میرا ڈرامہ انہونی مقبول ہوا تو میں نے کالج میں داخلہ لیا تھا، کالج میں لڑکیوں نے دیکھا تو پہچان گئیں کہ میں ڈراموں میں اداکاری کررہی ہوں، اس زمانے میں انڈسٹری میں آنا مشکل تھا مقبول ہونا آسان تھا۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اب انڈسٹری میں آنا آسان ہے اور مقبول ہونا مشکل ہے کیونکہ اتنے سارے چینلز آگئے ہیں اس وقت صرف دو ہی چینلز ہوا کرتے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ کالج میں کچھ لڑکیاں حسد بھی کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ ہوگی اداکارہ ہمیں کیا ہے۔کالج میں میری دوستوں کا ایک گروپ تھا لیکن اب ایک ہی دوست ساتھ رہ گئی باقی سب اپنی زندگیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک موقع پر والدہ نے کہا کہ اب تم اداکاری چھوڑ دو اور شادی کا سوچو لیکن مجھے دو پراجیکٹس مکمل کرنا تھے پھر میں نے والدہ سے کہا کہ یہ پراجیکٹس مکمل ہوجائیں گے تو اداکاری چھوڑ دوں گی۔اداکاری چھوڑنے کے بعد شوبز کے لوگوں سے بھی تعلق ختم کرلیا تھا اور گھر والوں کو وقت دیا پھر دوبارہ شوبز میں واپس آگئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved