کراچی(این این آئی)کیا کراچی میں بجلی کا ایک یونٹ 1500 روپے کا ہوگیا ہے؟ شہری بجلی کے بل دیکھ کر پھٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے شہریوں کو چند یونٹ کے بل بھی ہزاروں روپے بھیج دیے، کہیں چند یونٹ کا بل تین ہزار سے اوپر تو کہیں بند دکان کا بل بھی دو ہزار روپے کا آگیا۔ایک شہری کو دو یونٹ کا بل ساڑھے تین ہزار سے زائد بھیج دیا گیا جبکہ ایک صارف کی دکان بند ہے مگر 13 یونٹ کا بل تین ہزار سے زائد ہے۔
شہری نے بتایا کہ کہاں جائیں؟ کس کو فریاد سنائیں؟ بل کیسے جمع کروائیں؟ گھر کا خرچ چلائیں یا کے الیکٹرک کا پیٹ بھریں۔ایک شہری نے بتایاکہ کے الیکٹرک کی جانب سے ایک سیور، پنکھے اور فریج کا بل 31 ہزار روپے کا بل بھیجا گیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی کم کرے اور ہم پر رحم کرے۔ایک اور شہری نے بتایاکہ مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے اوپر سے بل اتنے بھیجے جارہے ہیں کاروبار تباہ ٹھپ ہوگئے ہیں کیسے گزارا کریں۔