امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امریکی پولیس کا گھر پر چھاپہ، کچھ دیر بعد 98 سالہ خاتون چل بسی

واشنگٹن(این این آئی)امریکی پولیس نے 98 سالہ خاتون کے گھر پر چھاپا مارا جس کے کچھ دیر بعد خاتون کی موت کی خبر سامنے آگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 98 سالہ خاتون مقامی اخبار کی شریک مالک تھیں اور ان کی موت کی وجہ پولیس چھاپے کے دوران پیدا ہونے والے تنا کو بتایا جارہا ہے۔

کینساس میں پولیس نے 11 اگست کو ایک سرچ وارنٹ کی بنیاد پر معمر خاتون جان مائر کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ پولیس چھاپے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد جان مائر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔خاتون کے بیٹے ایرک نے کہا کہ چھاپے کے نتیجے میں پیدا ہونے والا تنا ماں کی موت کا باعث بن گیا۔بوڑھی خاتون کے گھر پر چھاپہ مارنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

مقامی اخبار کی خاتون پبلشر کو پولیس افسروں کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میرے گھر سے نکل جا، میں تمہیں اپنے گھر میں نہیں دیکھنا چاہتی، ان چیزوں میں سے کسی کو بھی ہاتھ مت لگا، یہ تم کیا کر رہے ہو؟ یہ پرسنل پیپرز ہیں، یہاں سے چلے جا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اخبار کے دفتر اور سٹی کونسل کے ایک رکن کے گھر پر بھی اسی دن چھاپا مارا گیا تھا

جب ایک مقامی ریستوران کے مالک نے دعوی کیا تھا کہ ماریون کانٹی ریکارڈ اخبار نے غیر قانونی طور پر اس کے بارے میں معلومات حاصل کی تھیں۔مقامی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ مائر حد سے زیادہ گھبراہٹ میں تھیں اور انہوں نے چھاپے کے بعد گھنٹوں صدمے اور غم میں گزارے اور اسی صدمے میں وہ چل بسیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved