امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یوٹیلٹی بلز ادا کیے بغیر غیرملکیوں کے کویت چھوڑنے پر پابندی

کویت سٹی (این این آئی)غیر ملکی شہریوں کو کویت چھوڑنے سے پہلے پانی، بجلی اور ٹریفک جرمانے ادا کرنے کا پابند کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ، مواصلات، انصاف اور ٹرانسپورٹ حکام کے درمیان ملاقات میں غیر ملکیوں کو یوٹیلیٹی بلز اور ٹریفک جرمانے ادا کرنے کا پابند بنانے کیلئے بات چیت کی گئی۔

کویت کی وزارت داخلہ نے پچھلے ہفتے تصدیق کی تھی کہ غیر ملکی شہری کسی بھی وجہ سے ملک سے باہر جانے سے پہلے ٹریفک جرمانے ادا کرکے جائیں گے۔اس اعلان کے بعد وزارت پانی و بجلی نے بھی تصدیق کردی ہے کہ تمام غیر ملکی شہری کویت چھوڑنے سے پہلے پانی اور بجلی کا بل ادا کرکے جائیں گے۔اس مقصد کیلئے ایک آن لائن پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جہاں بلوں کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔

علاوہ ازیں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر ایک کسٹمر سروس آفس بھی بنا دیا گیا ہے جہاں بل ادا کیے جاسکتے ہیں۔یہ قانون یکتم ستمبر سے نافذ ہوجائے گا، کویت کی وزارتوں کو ایئرپورٹ پر پاسپورٹ کنٹرول حکام کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ اس قانون کا نفاذ یقینی بنایا جاسکے۔اگلے مرحلے میں ملک چھوڑنے والے غیر ملکیوں کو بلوں کی ادائیگی کا پابند بنانے کیلئے زمینی اور بحری راستوں پر بھی یہ سسٹم متعارف کیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved