دبئی (این این آئی)آبنائے پاناما میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے پچھلے کئی ہفتوں سے 200 بحری جہاز پھنسے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آبنائے پاناما بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کو ملاتا ہے اور دنیا کی بڑی آبی گزرگاہوں میں سے ایک ہے۔پاناما میں غیر معمولی خشک سالی کا دور چل رہا ہے،
آبنائے پاناما کا انحصار بارش کے پانی پر ہے لیکن کم بارش کی وجہ سے پانی کم ہوگیا ہے اور بحری جہاز سفر نہیں کر پا رہے۔گتون نامی جھیل آبنائے پاناما میں پانی فراہم کرتی ہے، اس جھیل میں پانی کی سطح 7 برس کی کم ترین ہے۔اکتوبر کے آخر تک یہاں 5 سال کی اوسط سطح سے کم پانی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔آبنائے پاناما ایک اہم تجارتی گزرگاہ ہے، امریکا کے 40 فیصد کنٹینرز یہاں سے گزرتے ہیں۔