امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی عرب اور ایران سمیت 6 ممالک برکس میں شامل

پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقا کے صدر نے کہا ہے کہ 6 ممالک کو نئے رکن بننے کی دعوت دی ہے۔اس حوالے سے جنوبی افریقا کے صدر نے کہا ہے کہ برکس نے سعودی عرب، ایران، ارجنٹینا، مصر، ایتھوپیا اور متحدہ عرب امارات کو برکس میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ نئے ممالک کی برکس رکنیت یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوگی۔اس معاملے پر برازیل کے صدر نے کہا کہ سعودی عرب، ارجنٹینا، ایتھوپیا اور یو اے ای نے برکس میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس کے 15ویں سربراہی اجلاس کا آج دوسرا اور آخری روز ہے اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے برکس کی توسیع کیاعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

دوسری جانب چین کے صدر نے کہا ہے کہ برکس رکن ممالک پر عالمی امن اور ترقی کی اہم ذمے داریاں ہیں، برکس تنظیم کی توسیع برکس کوپ میکانزم کو نئی تحریک دے گی۔اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ برکس میں شمولیت کی منظوری کے برکس رہنماوں کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ سب کے فائدے کے لیے برکس کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

ایتھوپیا نے برکس میں شمولیت کو عظیم لمحہ قرار دیا ہے اور اس حوالے سے ایتھوپیا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ جامع اور خوشحال عالمی نظام کے لیے سب کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔علاوہ ازیں برکس اجلاس میں ادائیگیوں کے لیے نئی کرنسی کے قیام پر غور کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی ہے۔ برکس میں 2010 کے بعد ہونے والی یہ پہلی توسیع ہوگی، اس وقت برکس کے رکن ممالک میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved