امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پنڈی بھٹیاں کے قریب بس حادثہ، آتشزدگی سے 18 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

پنڈی بھٹیاں (این این آئی)ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پر مسافر بس حادثے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 18مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی، حادثہ صبح سویرے ساڑھے 4 بجے پیش آیا، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ڈی پی او حافظ آباد کے مطابق ڈیزل سے لدی پک اپ سے مسافر بس جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، بس اور پک اپ کے ڈرائیور بھی حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ 10 شدید زخمی مسافروں کو فیصل آباد کے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے شدید زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 15 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا، موٹروے پولیس نے حادثے کے لیے معلوماتی ڈیسک اور ایمرجنسی سینٹر قائم کردیا، جائے حادثہ پر ٹریفک کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او ڈاکٹر فہد کے مطابق حادثے میں بس اور پک اپ وین کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں احسان ظفر نے بتایا کہ صبح سوا چار بجے کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کی ٹکر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئی ہیں، پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی۔ ڈی پی او ڈاکٹر فہد کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوسکے گی۔

ڈی پی اوکے مطابق پک اپ میں ڈیزل کے ڈرم رکھے ہوئے تھے جس کی وجہ سے بس میں آگ لگی۔انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور حادثے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری ایک علیحدہ بیان میں آئی جی سلطان علی خواجہ نے کہا کہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے،

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔آئی جی نے کاہ کہ متعلقہ کمانڈر اور نائٹ پیٹرولنگ افسر کو معطل کر دیا گیا ہے، حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)محمد سلیم نے بتایا کہ محکمانہ کارروائی کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، انکوائری کمیٹی 24 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

دریں اثنا نگران وزیرِ اطلاعات مرتضی سولنگی نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔یاد رہے کہ محض 4 روز قبل 16 اگست کو کراچی آنے والی 2 مسافر بسوں کو پیش آنے والے 2 علیحدہ علیحدہ حادثات میں 28 افراد جاں بحق اور 26 افراد زخمی ہوگئے تھے۔پہلے حادثے میں ملتان-سکھر موٹروے (ایم-5) پر ایک مسافر بس کے آئل ٹینکر سے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔دوسرے حادثے میں روہڑی کیقریب تیز رفتار کوچ الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved