نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاک بھارت مقابلے کے دوران کھلاڑیوں کے پریشر پر کْھل بات کرتے ہوئے کہاہے کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہوتا ہے جس کو آپ نظر انداز نہیں کرسکتے۔
دی۔ایشیاکپ سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر براڈ کاسٹر کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی نے کہا کہ میں اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہوں کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہوتا ہے جس کو آپ نظر انداز نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی جب آپ میدان میں قدم رکھتے ہیں تو بیرونی ماحول آپ کو اندر کھینچ لیتا ہے، کیونکہ فینز کی امید ہوتی ہے ہماری ٹیم فتحیاب ہوگی۔ایشیاکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو کینڈی میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔واضح رہے کہ کوہلی نے پاکستان کیخلاف ایشیاکپ میں 2012 میرپور میں پاکستان کے خلاف ایشیاکپ کے میچ میں اپنا سب سے بہترین اسکور (183) بنائے تھے۔
ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹ میں ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف 60.23 کی اوسط سے 23 اننگز میں 1024 رنز کا شاندار مجموعہ بنایا۔قبل ازیں کوہلی نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو گزشتہ انٹرویو میں تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ میرا پہلا براہ راست تعارف 2019 ورلڈ کپ میں ہوا تھا، عماد کے ساتھ میرا پہلے ہی سے رابطہ تھا اور عماد نے بتایا کہ بابراعظم تم سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔