اسلام آباد (این این آئی)ملکی تاریخ میں پہلی بار تین بڑے ڈیمز تربیلا، منگلا اور چشمہ ایک ساتھ پانی سے بھر گئے۔ارساکے مطابق تینوں ڈیمز کا ایک ہی روز مکمل صلاحیت سے بھرنا تاریخی واقعہ ہے۔ آبی ذخائرمیں 1کروڑ 34لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرلیا گیا ہے۔
ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں 58لاکھ 9ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا گیا ہے، ڈیم میں پانی کی سطح 1ہزار 550فٹ ہے۔منگلا ڈیم میں 73لاکھ 36ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا گیا ہے، ڈیم میں پانی کی سطح 1ہزار 242فٹ کی سطح پر ہے۔چشمہ ڈیم میں 2لاکھ 78ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوا ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح 649فٹ ہے۔