مکوآنہ (این این آئی)پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 29 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبے میں قائم 217 کلینکس میں سے صرف 23 میں پی سی آر کی سہولت موجود ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ اب تک 9لاکھ 81ہزار سے زائد پی سی آر کئے جاچکے ہیں،
انتہائی موذی مرض کے 62 فیصد پھیلنے کی وجہ سرنج کا بار بار استعمال ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی کے 76ہزار سے زائد مریض موجود ہیں، حالیہ اسکریننگ سے ہیپاٹائٹس بی کے ایک لاکھ 38 ہزار مریض سامنے آئے۔دستاویز کے مطابق اس سے قبل صوبہ بھر میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے 4 لاکھ مریض ہی رجسٹرڈ تھے۔