پاکستان نے ایران کو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جواب دینےسے روک لیا ایران کل رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے کے راستے پر تھا، لیکن پاکستان نے مداخلت کی اور ہم رک گئے ، ایرانی نائب وزیرخارجہ

لاہور —– پاکستان نے ایران کو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جواب دینےسے روک لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کل رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے کے راستے پر تھا، لیکن پاکستان نے مداخلت کی اور ہم رک گئے ۔ پاکستان نے مداخلت کی اور پیغام دیا کہ امریکہ اسرائیل کو کنٹرول کر رہا ہے۔نائب وزیر خارجہ خطیب زادہ کے مطابق ایرانی وفد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی سربراہی کرے گا۔ امریکہ کو اپنے عزم کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے بند کرنے چاہئیں۔ خطے میں کسی بھی امن میں لبنان شامل ہونا چاہیے، اور آنے والے وقت بہت اہم ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیر اعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں