امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی پی پی کا پی ٹی آئی ، پی ڈی ایم کی ناکامیاں سامنے لانے کا فیصلہ

لاہور(این این ا ٓئی)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)نے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی ناکامیاں سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں استحکام پاکستان پارٹی کی بڑی بیٹھک ہوئی جبکہ پارٹی رہنمائوں کو عشائیہ بھی دیا گیا،

پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کے علاوہ ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، عمران اسماعیل، سردار تنویر الیاس اسحاق خاکوانی، محمود مولوی، غازی غلاب جمال، عون چوہدری نعمان لنگڑیال، فیاض الحسن چوہان، نوریز شکور، شعیب صدیقی، میاں خالد محمود، چوہدری ظہیر اور سعید نوانی نے شرکت کی۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان بھی کیا۔جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے پارٹی قائدین سے مشاورت کی جس میں بنیادی پارٹی پالیسی پر اتفاق رائے ہوا اور مشاورت میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی ناکامیاں سامنے لائیں گے۔

اس موقع پر جہانگیر ترین اورعبدالعلیم خان نے پارٹی کے نامزد ڈویژنل صدور اور دیگرعہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی۔پارٹی قائدین کی جانب سے فیصلہ کیا گیاکہ توانائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فوکس کیا جائے جبکہ بجلی کے بلوں کا ایشو بھی اٹھایا جائے۔پیٹرن انچیف نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت جاری کی کہ عام انتخابات کیلئے سخت محنت کریں۔

جہانگیر ترین نے عشائیے میں شریک رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک و قوم کے مفاد میں خود کو پیچھے اور پارٹی کو آگے رکھیں گے، جہاں کسی کو ضرورت ہو گی پارٹی مکمل مدد فراہم کرے گی، نیا پاکستان بنانا خواب تھا اس خواب کو ضرور پورا کریں گے۔صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کسی سیاسی جماعت سے الحاق خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی ہر حلقے سے خود الیکشن میں حصہ لے گی،

دونوں حکومتیں آج ہونے والی تباہی و بربادی کی برابر کی ذمہ دار ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہاکہ صارفین کو تین سو یونٹ اور چھوٹے کسانوں کو ٹیوب ویل کی بجلی مفت دیں گے،کسی اور کو اہل کرانے کے لئے جہانگیر ترین نے خود کو نااہل کرا کر قربانی دی، عمران خان کی بدنصیبی تھی اس نے جہانگیر ترین کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جس جس نے نیکی کی چیئرمین پی ٹی آئی نے اس کو ضرور ڈسا،اب مکافات عمل ہورہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved