کراچی(این این آئی)جولائی 2023 میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔جاری رپورٹ کے مطابق ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں واضح کمی رہی ہے، جون کے مقابلے جولائی کے مہینے میں مجموعی طور پر گاڑیوں کی فروخت میں 16 فیصد کمی کے سبب 5 ہزار 92 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون میں 6 ہزار 34 گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں ،سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں 57 فیصد کی نمایاں کمی رہی ہے۔جولائی 2022 میں 11 ہزار 925 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں جبکہ سال 2023 کے 7 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 69 فیصد کی نمایاں کمی رہی جبکہ 7 ماہ کے دوران 47 ہزار 855 گاڑیاں فروخت کی گئیں ہیں ،سال 2022 کے اسی عرصے کے دوران 1 لاکھ 55 ہزار 216 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔