ایمسٹرڈیم (این این آئی )اسکاٹ لینڈ کے گاؤں میں ورزش کی غرض سے دوڑ لگانے والے شخص پر چیل نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اسکاٹ لینڈ کے ایک گاؤں میں پیش آیا،جہاں ایون کیمرون نامی شخص معمول کے مطابق جاگنگ کیلئے گھر سے نکلا تھا جس دوران چیل نے اچانک ان کے سرپر حملہ کردیا۔
متاثرہ شخص نے بتایا کہ چیل کے حملے کے وقت ایسا لگا کہ جیسے کوئی پیچھے سے سر پر مکے مار رہا ہو، چیل کے پنجے بہت تیز تھے جس کی وجہ سے ان کے سر میں 6 سوراخ ہوگئے، سر زخمی ہونے کی وجہ سے لہولہان ہوگیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی 2 مرتبہ ان کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش ا?چکا ہے جس کی وجہ سے وہ اب جاگنگ پر جانے کے حوالے سے بہت ڈر گئے ۔ایون کیمرون کی سوشل میڈیا پر سنائی گئی کہانی کے بعد ایسے ہی پرندے کے حملے کا شکار ہونے والے دیگر لوگوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔