واشنگٹن (این این آئی )امریکی ریاست ہوائی کی کانٹی ماوی میں لگنے والی آگ کو امریکا کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین آتشزدگی قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی میں بدترین آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 89 تک جاپہنچی ہے جبکہ جنگلات سے پھیلی آگ سے تباہ عمارتوں میں لاشیں تلاش کرنے کا کام جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔2018 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
