اسلام آباد (این این آئی)انوارا لحق کی بطور نگراں وزیراعظم کی تقرری کی بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔سابق وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس سے اپنا ذاتی سامان لے گئے۔شہباز شریف نے جانے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو اتوار کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔
اس سے قبل صدر مملکت نے انوار الحق کی بطور نگراں وزیراعظم تقرری کی سمری پر دستخط کیے۔وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے ایڈوائس صدر کو بھجوائی تھی۔اس حوالے سے قائد حزب اختلاف راجا ریاض کا کہنا تھا کہ ہم متفق ہیں کہ جو بھی نگراں وزیراعظم ہو وہ چھوٹے صوبے سے ہو، ہم نے اتفاق کیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم ہوں گے۔