امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مورگن اسٹینلے کا 15 پاکستانی کمپنیوں کو انڈیکس میں شامل کرنیکا اعلان

کراچی(این این آئی) مورگن اسٹینلے نے 15 پاکستانی کمپنیوں کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل نے 15 پاکستانی کمپنیوں کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے،

اس کے علاوہ مورگن اسٹینلے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ مزید41 کمپنیوں کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹس اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، اس طرح گلوبل انڈیکسز میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد 16 سے بڑھ کر 58 ہو جائے گی، انرجی، سیمنٹ، بینک، فرٹیلائزر مینوفیکچرر، ٹیکنالوجی اور آٹو موبائل سے متعلق کمپنیوں کو انڈیکسز میں شامل کیا گیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ایم ایس سی آئی کے اس فیصلے سے عالمی سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف راغب ہوں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا، عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس طاہر نے کہا ہے کہ اس اعلان سے پاکستان کی قدر میں اضافہ ہوگا، پاکستان کی قدر 0.6 فیصد سے بڑھ کر 2.7 فیصد پر پہنچ جائے گی،

جس کا فائدہ پاکستانی کمپنیوں کو ہوگا اور اس طرح غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف راغب ہوں گے۔سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز محمد سہیل نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار دوبارہ پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں، گزشتہ 6 ہفتوں میں غیر ملکی کارپوریٹس نے 27 ملین ڈالر کی خریداری کی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved