امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ویرات کوہلی کی انسٹاگرام سے پیسے کمانے کی تردید

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے پیسے کمانے کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں ہاپر انسٹاگرام ریج کی فہرست شائع کی گئی تھی جس میں رواں سال سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے سب سے زیادہ پیسے کمانے والوں کے نام شامل تھے۔

فہرست میں دعوی کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ پیسے کما رہے ہیں جبکہ اس فہرست میں بھارت سے بھی دو معروف شخصیات ویرات کوہلی کو 14ویں اور پریانکا چوپڑا کو 29ویں نمبر رکھا گیا تھا تاہم اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر نے انسٹاگرام سے پیسے کمانے سے متعلق خبروں کو غلط قرار دے دیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اگرچہ میں زندگی میں جو کچھ بھی حاصل کر چکا ہوں اس کا میں شکر گزار اور مقروض ہوں تاہم سوشل میڈیا پر میری کمائی کے بارے میں جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ درست نہیں ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved