حسن ابدال(این این آئی)فوجی مل کے قریب باپ بیٹے کو بچاتے ہوئے خود دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منیر آباد واہ کینٹ کا رہائشی محمد مہتاب اور اس کا بیٹا دریائے ہرو میں نہارہے تھے کہ اچانک بیٹا دریا میں ڈوبنے لگا،
مہتاب نے بیٹے کو بچانے کے لیے اپنی جان کی بازی لگادی۔محمد مہتاب کی جدوجہد سے اس کا بیٹا تو ڈوبنے سے بچ گیا مگر وہ خود دریا کی بپھری ہوئی موجوں کا شکار ہوگیا۔ریسکیو1122 نے متوفی کی لاش کو دریا سے نکال کر تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال حسن ابدال منتقل کردیا۔