اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی نے پارٹی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے منسوب ڈائری کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔ایک بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے منسوب مبینہ ڈائری اور اس کے متن کی مکمل تردید کردی۔ترجمان نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا اس ڈائری سے کوئی تعلق نہیں،
ڈائری نہ تو بشریٰ بی بی کی ہے اور نہ ہی وہ اس متن کی تصدیق کرتی ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اس طرح کے اقدام دراصل مسائل خصوصا حکومتی فسطائیت سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ ظلم و جبر اور آئین اور قانون کی پامالی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے،جتنی مرضی سازشیں کرلیں، سازشی عناصر کو بالاخر عوام کے کٹہرے میں کھڑا ہونا ہے۔