امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزارت عظمیٰ کے ہمارے امیدوار نواز شریف ہوں گے، شہباز شریف کا جلد الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے جلد سے جلد الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت عظمیٰ کے ہمارے امیدوار نواز شریف ہوں گے،سپریم کورٹ کا فیصلہ نوازشریف کی راہ میں ر کاوٹ نہیں ، 2018 کا الیکشن چوری ہونے پر نواز شریف نے ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگایا،

نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، سی سی آئی کا فیصلہ تھا الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں گے،مہنگائی صرف آئی ایم ایف کی وجہ سے نہیں، یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر مہنگائی کا مسئلہ ہے، دنیا میں تیل کی قیمتیں آج بھی آسمان پر ہیں۔سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل ملک کی ترقی کیلئے ہے،

وزیراعظم کونسل کا سربراہ آرمی چیف سمیت وزرائے اعلیٰ ممبر ہیں، فوج کا ملکی ترقی میں کردار ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے الیکشن جلد سے جلد ہوں، کوشش کی 16 ماہ میں مل کر مسائل حل کریں۔وزیراعظم نے بتایا کہ جب ہم آئے ملک میں خلفشارتھا، معاشی سفارتی سیاسی صورتحال خراب تھی، مسائل حل کرنے کے لئے جان توڑ کوششیں کیں۔ملک میں بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ مہنگائی صرف آئی ایم ایف کی وجہ سے نہیں،

یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر مہنگائی کا مسئلہ ہے، دنیا میں تیل کی قیمتیں آج بھی آسمان پر ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ چند سال قبل حساس ادارے کے افسرکودوران آپریشن شہیدکیاگیا، قانون میں تبدیلی کی جووطن کیلئے قربانی دیتے ہیں ان کی شناخت لیک نہ کی جائے، ان کی شناخت کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں اس کیلئے ترمیم کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی پر کرپشن ختم کردی جائے تو ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ عدالتوں کے حکم امتناعی کی وجہ سے 3 ہزار اب کی وصولیاں رکی ہوئی ہیں، اشرافیہ پر ٹیکس لگا تو حکم امتناع آگیا، دہائیوں سے حکم امتناع عدالتوں میں لٹک رہے ہیں۔آرمی چیف کی تعریف پر تنقید کا نشانہ بننے پر انھوں نے کہا کہ بارہ کہوپل کے افتتاح پرآرمی چیف کی تعریف کی توتنقیدہوئی، آرمی چیف سے درخواست کرکے ایف ڈبلیواواوراین ایل سی نے بروقت پل مکمل کرایا، آرمی چیف سے اس کے لیے در خواست کرنے میں کیا حرج تھی۔

شہباز شریف نے بتایا کہ 2013کے شفاف الیکشن کے بعد دھرنا سیاست کاآغاز ہو ا، چین کے دورہ پاکستان کو ملتوی کرایا گیا، 2014میں پی ٹی آئی دھرنا ختم کرانے کیلئے راحیل شریف سے ملا ، چیئرمین پی ٹی آئی نے دھرنا ختم کرنے سے انکارکیا، چین کے سفیر نے بتایا ان حالات میں چین کے صدر نہیں آسکتے، اس وقت ملک کے خلاف سنگین سازش ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ واقعات سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھناہے، 2018 کا الیکشن چوری ہونے پر نواز شریف نے ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگایا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نااہلی کی 5سالہ سزامکمل کرچکے ہیں، الیکشن میں کامیاب ہوئے تو وزیراعظم نوازشریف ہوں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ نوازشریف کی راہ میں ر کاوٹ نہیں ، وزارت عظمیٰ کے ہمارے امیدوار نواز شریف ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، سی سی آئی کا فیصلہ تھا الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعدنااہلی کی سزا 5سال ہے، ماضی کے نتائج سامنے ہیں ملک نے بہت نقصان اٹھایا، 75سال میں ہم کہاں ہمارے ہمسائے کہاں پہنچ گئے۔انتخابات کے حوالے شہباز شریف نے کاہ کہ الیکشن ہم نے یا عبوری حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کبھی کسی صحافی سے کوئی گلا نہیں کیا، میں نے تنقید اور تعمیر کو ہمیشہ خوش آمدید کہا، میں نے صحافیوں پر یقین کیا کہ وہ ایک آزاد رپورٹ دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں سخت فیصلے اور ایکشن لینے پڑے کیونکہ ہم کچھ نہیں کر سکتے تھے، کبھی کوئی وزیراعظم ایسے الوداع نہیں ہوا جیسے میں جارہا ہوں، میں سب سے مل کر جا رہا ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved