امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے پاکستان ٹیم کو بھارت کے مقابلے مضبوط قرار دیدیا

لاہور (این این آئی)سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے مقابلے میں مضبوط قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کی ٹیم کو ڈویلپ کرنے کی بجائے تباہ کیا جا رہا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ذکاء اشرف نے کرکٹرز کی فلاح و بہبودکے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں،

اْنہوں نے واضح کیا ہے مشکلات میں گھرے ہوئے کرکٹرز کا خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے نوجوان فاسٹ بولرز کی ویڈیوز دیکھ کر ان کی رہنمائی کرنے کی پیشکش کی ہے، نوجوان فاسٹ بولرز کو ماضی کی طرح کریز کے استعمال، فیلڈ پلیسنگ اور یارکرز کے بارے میں بتا سکتا ہوں۔سرفراز نواز نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایک اچھی ٹیم منتخب کی ہے، 18رکنی اسکواڈ کا اعلان کرنا اچھی بات ہے، کھلاڑی موسم سے ہم آہنگ ہوں گے اور اگر کوئی کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہوتا ہے تو اسکواڈ میں ہی کھلاڑی موجود ہوں گے جنہیں کھلایا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کھلاڑیوں کو انجریز اور فٹنس کا خیال رکھنا ہو گا۔سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ پاکستان ٹیم بھارت کے مقابلے میں مضبوط ہے، بھارتی ٹیم کا کمبی نیشن نہیں بن سکا، کپتان تبدیل ہو رہے ہیں، نئے نئے کھلاڑیوں کو کھلایا جا رہا ہے، اس طرح ٹیم بنا نہیں کرتی بلکہ تباہ ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کا مین بولر ہے، انگلینڈ میں اس نے اپنی دھاک بٹھائی ہے، شاہین آفریدی غیر معمولی بولر ہے، پہلے دو اوورز تباہ کن ہوتے ہیں، ان اوورز میں ان کے یارکرز اور سوئینگ بولنگ شاندار ہوتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved