امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نوازشریف آئندہ ماہ وطن واپس آ کر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، شہباز شریف

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف آئندہ ماہ وطن واپس آ کر انتخابی مہم کی قیادت کرینگے، اگر ہماری پارٹی الیکشن جیتی تو محمد نوازشریف وزیراعظم ہونگے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر گم کرکے سنگین جرم کیا، اس کی سنجیدہ انویسٹی گیشن ہونی چاہئے، وزیراعظم سائفر کی کاپی پڑھ سکتا ہے، وہ کاپی ساتھ نہیں لے جا سکتا، یہ قانون کے مطابق جرم ہے،

عمران نیازی نے نہ صرف مانا کہ کاپی ساتھ لے گیا بلکہ یہ بھی کہا کہ گم ہو گئی، اس سے بڑا کوئی جھوٹ ہو سکتا ہے، اگر ایسا ہوتا تو آج یہ سائفر شائع کیسے ہوتا؟ ہمارا مؤقف 100 فیصد سچ ثابت ہوا ہے، ہم نے آئین کی پوری پاسداری کی ہے، میری ذاتی رائے کہ انتخابات جلد از جلد ہو جائیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ روس کے دورہ کی وجہ سے ان کی حکومت گرائی گئی، اگر ایسا ہوتا تو ہم نے روس سے سستا تیل منگوایا،

ہماری حکومت کیوں نہیں گرائی گئی۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صدر پاکستان نے گذشتہ روز اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کر دیئے تھے، وفاقی کابینہ بھی ختم ہو چکی ہے، وزیراعظم ہائوس میں اب بھی میری موجودگی آئینی ذمہ داری ہے، پھر آج قائد حزب اختلاف راجہ ریاض سے مشاورت کی تاکہ کسی نام پر اتفاق رائے ہو جائے، کچھ نام میں نے دیئے اور کچھ نام انہوں نے دیئے،

اپنے قائد نواز شریف اور اتحادیوں سے مشورہ کروں گا، کل دوبارہ اپوزیشن لیڈر سے نگران وزیراعظم کے نام سے متعلق ملاقات کروں گا، امید ہے تین روز سے قبل نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو جائے گا، امید ہے کہ اس مرحلہ کو خوش اسلوبی سے طے کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت آنے کے بعد لندن جائوں گا اور نوازشریف کی وطن واپسی کا حتمی پروگرام طے کرینگے،

محمد نوازشریف آئندہ ماہ وطن واپس آئیں گے اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کی قیادت کرینگے، نہ وہ ٹوپ پہنیں گے اور نہ ہی بالٹی پہنیں گے اور نہ ہی جادو ٹونے کرینگے، اگر ہماری پارٹی الیکشن جیتی تو محمد نوازشریف وزیراعظم ہونگے، ان کا کارکن بن کر کام کروں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مردم شماری مشترکہ مفادات کونسل کا معاملہ ہے، نئی مردم شماری کی منظوری ہو چکی ہے، اب نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانا لازم ہیں، انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں،

نگران حکومت نے نہیں کرانے، جن اداروں نے الیکشن کرانے ہیں ان کو بھی آئین کی پاسداری کرنی چاہئے، ہم نے آئین کی پوری پاسداری کی ہے، میری ذاتی رائے کہ انتخابات جلد از جلد ہو جائیں، اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہا ہوں، ہم انتخابات میں حصہ لیں گے، 16 ماہ کی مختصر ترین وفاقی حکومت تھی، ہم سب کہہ سکتے ہیں ہر ایک پارٹی اپنا زاویہ، نظریہ منشور تھا، ہم نے ملک کے بہترین مفاد میں اتحاد کیا، ہم نے قوم کے سامنے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، جب بھی کڑا وقت آتا ہے تو قوم یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرتی ہے، 13 جماعتی اتحاد چلانا مشکل کام تھا، مجھے جو ذمہ داری دی گئی اس کو اتحادی حکومت سے مل کر پورا کیا، یہ مستقبل کیلئے ایک مثال ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved