امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت پرعالمی ادارہ صحت کا الرٹ جاری

نیویارک (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے عراق میں فروخت ہونے والے بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے مضر صحت شربت “کولڈ آئوٹ” کے بارے میں عالمی الرٹ جاری کیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے شربت میں زہریلے مادوں کی موجودگی کی وجہ سے الرٹ جاری کیاہے ۔

ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی ساختہ کھانسی کا یہ شربت غیر معیاری ہونے کی وجہ سے انسانوں کیلئے غیر محفوظ ہے اور اس کے استعمال سے خاص طور پر بچوں پرسنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں اور موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔عالمی ادارہ صحت کی طرف سے گزشتہ 10 ماہ میں بھارتی دوا ساز کمپنیوں کے خلاف جاری کیا جانیوالا یہ پانچواں الرٹ ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ فورٹس لیبارٹریزانڈیا نے کھانسی کے اس شربت کو ڈیبی لائف فارما کے لیے تیار کیا تھا اور اس میں کافی مقدار میں ذہریلے اجزاء پائے گئے ہیں ۔عراق کو بھجوائے گئے گھانسی کے اس شربت میں ڈائیتھیلین گلائکول کی مقدار0.25 فیصد اور ایتھیلین گلائکول کی مقدار 2.1تھی جوکہ عالمی ادارہ صحت کی مقرر کردہ 0.10فیصدکی حد سے کہیں زیاد ہے ۔اس کے علاوہ دوا کے مینوفیکچرر زاور مارکیٹر نے بھی اس کے حفاظتی معیار کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کوکوئی ضمانت فراہم نہیں کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارتی ساختہ اس شربت کے استعمال سے “پیٹ میں درد، الٹی، اسہال،، سر درد، دماغی حالت میں تبدیلی اور گردے متاثر ہوسکتے ہیں اور یہ موت کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔ گزشتہ سال بھارت میں میڈن فارماسیوٹیکلز کے تیارکردہ کھانسی کے شربت سے گیمبیا اور ازبکستان میں کم از کم 89 بچوں کی موت واقع ہو گئی تھی ۔ریمن لیبزانڈیا کے بنائے گئے کھانسی کے شربت میں بھی زہریلے مادے پائے گئے جو کیمرون میں بچوں کی اموات کاباعث بناتھا۔ ازبکستان کو شربت برآمد کرنے والی ماریون بائیوٹیک کی پروڈگٹ کی وجہ سے 18بچوں کی موت کی وجہ سے مارچ میںاسکا لائسنس منسوخ کردیاگیاتھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved