لیہ(این این آئی)لیہ میں مسافر وین اور منی ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور 6شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جا رہی تھی کہ اس دوران وین کا ٹائی راڈ کھل گیا جس کی وجہ سے مسافر وین منی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ریسکیو 1122کے مطابق حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
