اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، 83رکنی کابینہ میں وزراء، وزرائے مملکت، مشیران اور معاونین شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کو سبکدوش کردیا گیاجس کانوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیاہے،وفاقی کابینہ میں 83ارکان پر مشتمل تھی جس میں وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیران اور معاونین شامل تھے۔
کابینہ ڈویژن نے صدر مملکت کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کے بعد وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔سبکدوش ہونیوالی وفاقی کابینہ میں 33وفاقی وزراء، 7 وزرائے مملکت، 5مشیر اور 38معاونین خصوصی شامل تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔