امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیر اطلاعات کا پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان کر دیا۔سینیٹر فوزیہ ارشد کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کا اجلاس ہواجس میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پیمرا کے پرانے سیاہ قانون کو ختم کرنا چاہتے تھے اس لیے پیمرا ترمیمی آرڈیننس لائے تھے لیکن ترمیمی بل پر صحافی برادری کے تحفظات ہیں اس لیے پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان کرتی ہوں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ نئی تجاویز بھی آ رہی ہیں،بہتر ہے آئندہ حکومت اس بل کو دیکھے، مختصر وقت میں بل پر فیصلہ کرنے سے بہتر ہے کہ اسے تفصیل سے دیکھا جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے پیمرا ترمیمی بل 2023منظور کیا تھاجس کا پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے بھی خیر مقدم کیا تھا تاہم صحافی برادری کی جانب سے پیمرا ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بل کے حوالے سے صحافی تنظیموں سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر بھی صحافیوں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ اگر پیمرا بل کی ایک شق پر بھی صحافی برادری کو تحفظات ہیں تو تحفظات دور ہونے تک اس بل کو پاس نہیں کیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved