امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لیونل میسی سے دستخط مانگنے والا شخص نوکری سے فارغ

میڈرڈ (این این آئی)اسٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کرنے والے شخص کو ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے دستخط مانگنے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی انٹر میامی اسٹیڈیم میں صفائی کرنے والوں میں سے کولمبیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کرسچن سلامانکا نے لیونل میسی سے اپنی شرٹ پر دستخط کرنے کو کہا جس کی انہوں نے رضا مندی ظاہر کردی لیکن اس کے باوجود کرسچن سلامانکا کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کرسچن سلامانکا میامی میں ڈیڑھ سال سے مقیم ہے اور وہ کھیلوں کی تقریبات اور کانسرٹس میں صفائی ستھرائی کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہے۔کرسچن نے ارجنٹائن کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں بس گیراج کے حصے میں واقع بیت الخلاء کی صفائی کا کام کرتا ہوں، خوش قسمتی سے جب بس پہنچی اور کھلاڑی روانہ ہوئے تو میں وہاں موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ بس میں موجود آخری کھلاڑی لیونل میسی تھے تو میں نے چیخ کر کہا ہیلو، ورلڈ چیمپئن اور جب لیونل میسی میری طرف مڑ کر میری قمیص پر دستخط کرنے آئے تو سیکیورٹی اہلکار فوراً وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے مجھے نوکری سے نکال دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لیونل میسی نے کرسچن کی شرٹ پر دستخط کردیے تھے جو اس نے اپنے یونیفارم کے نیچے پہنی ہوئی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved