کراچی (این این آئی)قبل از وقت اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے پر پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما اور قیادت میں اختلافات پیدا ہوگیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلزپارٹی تاحال اسمبلی کی قبل از تحلیل کے معاملے پر متفق نہیں ہے، سنیئر پی پی رہنما اسمبلی کی مقررہ مدت پوری کرنے کے حامی ہیں اور قیادت کے فیصلے سے شدید نالاں ہیں۔
پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنمائوں نے فیصلے پر نظرثانی کی ہر ممکن کوششیں کیں جس کے لیے آصف زرداری سے متعدد بار رابطوں کی کوششیں کیں لیکن اختلاف رائے والے پارٹی رہنمائوں کا آصف زرداری سے رابطہ نہ ہو سکا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی قیادت نے فیصلہ لینے کے بعد پارٹی سے مشاورت کی، پی پی قیادت اتحادیوں کے دباو پر اسمبلی تحلیل کیلئے رضامند ہوئی،
اتحادیوں کے دباو پر اسمبلی تحلیل کیلئے رضامندی افسوسناک ہے،۔ پی پی ذرائع نے کہا کہ اتحادیوں کے دباو پر فیصلے پارٹی کی ساکھ کیلئے نقصان دہ ہیں، پی ڈی ایم چھوڑنے کے باوجود انکی ہدایت پر فیصلے افسوسناک ہیں، پی ڈی ایم فیصلے ماننے والی پی پی کو اتحاد سے نکلنے کی کیا ضرورت تھی۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومتی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن سے خوفزدہ ہے اس لیے پی ڈی ایم شکست کے خوف سے الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔