امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

توشہ خانہ ،ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف چیئرمین تحریک انصاف نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ، ٹرائل رکوانے کیلئے اپیل دائر کردی اور فوری سماعت کیلئے متفرق درخواست بھی دے دی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے نہیں روکا،

حکم امتناع نہ دینے سے ٹرائل کورٹ میں سماعت مکمل ہو جائے گی، ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں اپیلیں غیر موثر ہو جائیں گی، ہائیکورٹ کو حکم امتناع پرمنظور یا مسترد کا آرڈر کرنا چاہیے تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کی جائے، متفرق درخواست میں کیس یکم اگست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved