نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے لیجنڈری کرکٹر کپل دیو نے بھارتی کرکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ پیسے ہونے کی وجہ سے کھلاڑی مغرور ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپل دیو نے کہا کہ لوگ زیادہ پیسے ہونے کی وجہ سے مغرور ہو جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں سب کچھ پتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنیل گواسکر موجود ہیں،آپ ان سے بات کیوں نہیں کرتے؟ اس میں تکبر کا کیا فائدہ؟کپل دیو نے کہا کہ ہر کسی کو کسی نہ کسی سے سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، صرف تجربے کار انسان ہی آپ کی مدد کر سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ زیادہ پیسے آنے کی وجہ سے بھارتی کرکٹرز میں تکبر آ گیا ہے، وہ سمجھتے ہیں انہیں سب پتہ ہے۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ میرے خیال ہے کہ بہت سے بھارتی کھلاڑیوں کو مدد کی ضرورت ہے۔