امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہر پارٹی کی جیب میں نگران وزیراعظم موجود لیکن بائیو میٹرک نہیں ہو رہا، شیخ رشید

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم ہر پارٹی کی جیب میں موجود ہے لیکن بائیو میٹرک نہیں ہو رہا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 8 روز میں صرف ترقیوں تبدیلیوں تعیناتیوں اور تختیاں لگانے کا ہی فیصلہ نہیں ہونا بلکہ (ن) لیگ کی گھریلو سیاسی لڑائی اور طاقتور لوگوں سے الھجے ہوئے معاملات کا بھی فیصلہ ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے نگران وزیراعظم کی ضروت ہے جوچابی کا کھلونا ہو، فرمائشی پروگرام ہو، خواہش پر خبر بنائے، جب بیٹھنے کا کہیں تو بیٹھ جائے اٹھنے کا کہیں تو اٹھ کھڑا ہو، ہر پارٹی کی جیب میں ایک نگران وزیراعظم موجود ہے لیکن بائیو میٹرک نہیں ہو رہا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو 15 مہینے میں سفارتی پاسپورٹ کے باوجود اپنے بھائی کو پلاننگ کے تحت ملک نہیں لاسکے وہ غریب کے مسائل کیا حل کریں گے، جب پی ڈی ایم بغیر پروٹوکول کے عوام میں جائے گی تو ان کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا،

جس ملک میں ایک دن میں 60 لوگ دہشگردی سے شہادت پائیں وہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کون لائے گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز اور آصف زرداری کی خاموشی بے معنی اور بے مقصد نہیں، جب دوسروں کی شطرنج کے مہرے بنتے ہیں تو ان کی چالوں پر بھی کھیلنا پڑتا ہے، ن لیگ کے بھی فاصلے بڑھ رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کے دال میں کالا ہے، جو کچھ ہونا ہے ان ہی 10 دنوں میں سامنے آجانا ہے ہاتھ کرنے والوں کے ساتھ بھی ہاتھ ہو جاتا ہے اور یہ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مطلع ابرآلود ہے، سیاسی ذلت اور رسوائی ان کا مقدر ہے، نہ خواص میں عزت ملی نہ عوام میں مقام پا سکے، جی کا جانا ٹھہر گیا، صبح گیا یا شام گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved