ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی سینئر اور معروف اداکاراؤں کرشمہ کپور اور سونالی باندرے نے انڈیاز بیسٹ ڈانسر شو میں سورج برجاتیا کی 1999 کی فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کا گانا مارے ہیوڈا میں ناچے مور کو دوبارہ تخلیق کرتے ہوئے شوخ انداز میں گایا، جسے دیکھ کر فلم کی تیسری ہیرؤین تبو نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا۔اس حوالے سے سونالی باندرے کا کہنا تھا کہ انہوں نے ساتھی اداکاراؤں تبو اور نیلم کوٹھاری کی کمی محسوس کی۔
انہوں نے ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ اگر اسے ری میک کرنا ہے تو پھر ماضی کی حسین یادوں کو شامل کرنا ہوگا اور ہم نے تبو اور نیلم کو کافی مس کیا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر جاری اس کلپ پر تبو نے کمنٹ کرتے ہوئے کھل کر ہنسنے کے جذبات کے اظہار پر مبنی سمبل شیئر کیے۔واضح رہے کہ اس فلم کی کاسٹ میں کرشمہ کپور اور سونالی باندرے کے علاوہ تبو، مونیش بھل، سلمان خان، سیف علی خان، نیلم کوٹھاری اور مہیش ٹھاکر شامل تھے۔