کراچی (این این آئی)بھارتی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ماضی میں عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ نرگس فخری نے حال ہی میں ’مشابیل مڈل ایسٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں پہلی بار بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق انکشاف کیا۔نرگس فخری نے انٹرویو کے دوران کہا کہ کچھ عرصہ قبل ایک عارضہ لاحق ہو گیا تھا،
دنیا بھر کے ڈاکٹرز کو دکھایا لیکن کوئی بھی ڈاکٹر میرے مرض کی تشخیص نہیں کر سکا تھا۔نرگس فخری کے مطابق اْنہوں نے اپنی بیماری کی تشخیص کے لیے ڈاکٹرز سے سوالات کرنا شروع کر دیے تھے۔اْنہوں نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ کیا اِن کا خون درست طریقے سے بن رہا ہے اور صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے ؟
اداکارہ کے مطابق سوالات پوچھنے پر ڈاکٹروں نے ان کی بیماری کو پہچانا۔اداکارہ کا بتانا تھا کہ کافی عرصے تک تو ڈاکٹر اْنہیں یہ کہتے رہے کہ مجھے کوئی بیماری لاحق نہیں ہے، ڈاکٹروں کو میری بیماری کی تشخیص کرنے میں کافی وقت لگا اور انہوں نے بیماری سے متعلق انٹرنیٹ سے بھی بہت ساری معلومات حاصل کیں جو کہ فائدہ مند ثابت ہوئیں۔