امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اگر ن لیگ الیکشن جیتی تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ الیکشن جیتی تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہوں گے،9 مئی کے واقعات پاکستان، افواج پاکستان اور سپہ سالار کے خلاف سازش تھے،مدت ختم ہونے سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھیج دیں گے۔

ایک انٹرویومیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ9 مئی کی سازش کا سرغنہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تھے۔شہباز شریف نے کہاکہ9 مئی کی سازش میں خواتین، مرد، سیاسی جتھہ، کچھ فوجی اور ان کے خاندان شامل تھے، 9 مئی کی سازش کرنے والوں کی کوشش تھی کہ فوج کا تختہ الٹ دیں، 9 مئی کی سازش کرنے والے پاکستان میں انارکی اور خانہ جنگی چاہتے تھے۔موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے تک ہے،

مدت ختم ہونے سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھیج دیں گے۔صدر مسلم لیگ (ن ) نے کہاکہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے، جہاں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں وہاں مسلم لیگ ن اپنا امیدوار کھڑا کرے گے۔الیکشن جیتنے کی صورت میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہاکہ اگر ن لیگ الیکشن جیتی تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہوں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved