لاہور( این این آئی)کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر28.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جون میں کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ صارفین نے94 ارب روپے کی خریداری اورادائیگی کی جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 28.9 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال جون میں کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ صارفین نے73 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔ مئی کے مقابلہ میں جون میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری میں ماہانہ بنیادوں پر1.9 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مئی میں کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ صارفین نے 92 ارب روپے کی خریداری اورادائیگی کی جوجون میں بڑھ کر94 ارب ہوگئی۔