لاہور( این این آئی)ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔اعدادوشمارکے مطابق 26 جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1127 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.24 فیصدکم ہے،
پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1129 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1167 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.03 فیصدزیادہ ہے،
پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1166 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ میں اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1107 روپے، راولپنڈی 1133 روپے ،گوجرانوالہ 1140 روپے، سیالکوٹ 1140 روپے، لاہور1170 روپے، فیصل آباد1100 روپے، سرگودھا1120 روپے، ملتان1133 روپے، بہاولپور1150 روپے، پشاور1120 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1080 روپے ریکارڈکی گئی۔
کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1130 روپے، حیدرآباد1150 روپے، سکھر1210 روپے، لاڑکانہ 1170روپے، کوئٹہ 1190 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1150 روپے ریکارڈکی گئی۔